جمعرات , 20 جون 2019

عافیہ صدیقی کے متعلق قوم جلد خوشخبری سنے گی: علی محمد خان

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاست اپنی جگہ لیکن حکومت نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہے، نواز شریف جہاں چاہیں علاج کروا سکتے ہیں، عافیہ صدیقی کے متعلق قوم جلد خوشخبری سنے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی پر حکومت کا موقف واضح ہے، دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہماری امریکہ اور مغربی ممالک سے ڈیمانڈ ہے کہ واقعے کی پر زور مذمت کریں۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان نے بہت کوششیں کی ہیں، خاموش رہنے سے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فائدہ ہوسکتا ہے، ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ حساس ہے، اس حوالے سے انکے خاندان اور دیگر افراد جو افواہیں پھیلا رہے ہیں ان سے گریز کریں، دعا ہے ہم اپنے کام میں کامیاب ہو جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی، امریکی شہری کےاغوا میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی …