جمعرات , 20 جون 2019

انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد ہٹانے پر زور دیا جائے، اسکاٹ موریسن

کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد کو حاصل بے لگام جگہ ختم کی جائے۔آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جی20 سربراہ اجلاس کے میزبان جاپانی وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی نوعیت کے دہشت گرد انٹرنیٹ کو بطور ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں، ٹیکنالوجی فرمز کو انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد ہٹانے پر زور دیا جائے۔ آسٹریلین وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جی 20 ممالک سے انتہا پسندی پر مبنی مواد سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یمن کے مفرور صدرمنصور ہادی ریاض سے امریکہ فرار

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی اپنے گھر والوں کے ہمراہ ریاض …