اتوار , 9 مئی 2021

سانحہ کرائسٹ چرچ : شہیدنعیم کی بیوہ نے عزم وہمت کی مثال قائم کردی

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ کرائسٹ چرچ میں نمازیوں کو بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی نعیم رشید کی بیوہ اور طلحہ کی والدہ کا بیان منظر عام پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے نعیم رشید شہید کی بیوی اور طلحہ کی والدہ نےعزم وہمت کی مثال قائم کردی،نعیم رشید کی اہلیہ امبررشید نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنے شوہر اور بیٹے کی شہادت پر فخرہے،ان کے خاوند اور بیٹے بہادر ہیں،نعیم رشیدکی بیوی امبرراشدکاکہنا تھاکہ حملہ آورکادل نفرت سے بھرااوروہ ہماری طرح اطمینان اورسکون محسوس نہیں کرسکتا تھا، مگر ہمارا دل محبت سے بھراہواہے،ان کے خاوند اوربیٹے نے دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔نعیم رشید کی والدہ اور ان کے بھائی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں، حملے میں ان نعیم رشید کا بیٹا بھی شہید ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …