بدھ , 24 اپریل 2024

سفاک دہشت گردکو سزا نہ ملی تو ہم سزا دیں گے: ترک صدر

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدررجب طیب اردوان نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کرنے والےکوپھانسی دینےکامطالبہ کردیا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردکوسزا نہ ملی تو ہم سزا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان نےمسلم مخالف سوچ لے کرترکی آنے والوں کوخبردارکردیا، انہوں نے کہا کسی نے ترکی آکر مسلمانوں پر حملہ کیا توزندہ واپس نہیں جائے گا، رجب طیب اردوان نے ممکنہ حملہ آوروں کوچیلنج دیتے ہوئے کہا کہ جیسے تمہارے داداآئے اورتابوت میں گئے،ویسے ہی تم بھی جاؤگے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کرنے والے کی پھانسی کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ دہشت گردکوسزانہ ملی تو ہم سزا دیں گے،15 سال قبل پھانسی کی سزا ختم کرکے بڑی غلطی کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …