ہفتہ , 8 مئی 2021

عمران خان سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کے صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو بحرینی ہم منصب کی جانب سے دورہ بحرین کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …