بدھ , 24 اپریل 2024

فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی جارحیت کا مقابلہ کریں گے:خلیل الحیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کے عقوبت خانوں بالخصوص’ رامون’ جیل میں قیدیوں پر تشدد صہیونی دشمن کے ہاتھوں اسیران کا حقیقی قتل عام کے مترادف ہے۔ حماس رہ نما نے ‘ریمون’ جیل میں قید فلسطینیوں کے مسائل کی تمام تر ذمہ داری صہیونی عدالت پر عاید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینی اسیران کی تحریک میں ان کے ساتھ رہے گی۔ اسیران کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور فلسطینی اسیران کے حقوق کو پامال کرنے اور قیدیوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کی اجازت نہیں دے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ چند ایام سے اسرائیل کی ریمون جیل اور فلسطینی اسیران کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی۔ صہیونی فوج کی طرف سے اسیران کے خلاف خطرناک حربے استعمال کرنا شروع کیے ہیں اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …