بدھ , 12 مئی 2021

اسلام مخالف اقدامات پر شرمندہ ہوں: متعصب براڈ کاسٹر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)متعصب براڈ کاسٹر نے اسلام مخالف کالم لکھنے پر معذرت خواہی کی ہے۔سانحہ کرائسٹ چرچ نے نیوزی لینڈ کے متعصب براڈ کاسٹر کے دل پہ پڑا پردہ اٹھا دیا، کرس لینچ نے 2 برس پہلے اسلام مخالف کالم لکھنے پر معافی مانگ لی۔

نیوزی لینڈ کے براڈ کاسٹر کرس لینچ نے2017میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی کالم لکھا تھا تاہم سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کرس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف جو لکھا اس پر وہ شرمندہ ہے اور معافی چاہتا ہوں۔براڈ کاسٹر نے نیوزی لینڈ کے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رحم دلی کو سمجھنے کے لیے دیگر ثقافتوں سے آگاہی ضروری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …