ہفتہ , 8 مئی 2021

ٹرمپ ذہنی انتشار کا شکار، ذہنی توازن بگڑرہا ہے، سی این این

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سی این این نے نفسیات سے متعلق رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا ذہنی توازن بگڑتا جا رہا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی سینئرمشیر کلین کانوے کے شوہر جارج کانوے نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ ٹرمپ کاذہنی توازن بگڑتا جارہا ہے اور سبھی امریکیوں کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے سوچیں۔

جارج کونوے نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ ٹرمپ سماجیات مخالف سوچ کی وجہ سے ذہنی انتشار کا شکار ہیں تاہم کلین کانوے نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے اس بیان سے متفق نہیں ہیں۔امریکا کی مشہور ماہرنفسیات لیزے ون ساسٹرن نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کامعائنہ تو نہیں کیا ہے لیکن ٹیلی ویژن پر جتنا انہیں دیکھا ہے اس کے مطابق وہ یہ کہہ سکتی ہیں ٹرمپ ذہنی طور پرپوری طرح فٹ نہیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …