ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم کی فوجی سربراہان سے ملاقات، ملکی سلامتی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی۔ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق’ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کو ایوان وزیر اعظم میں بلایا گیا‘۔اس ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ قابلیت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عموماً قومی سلامتی کمیٹی یا نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) میں فوجی سربراہان سے دیگر اراکین کی موجودگی میں اکٹھے ملاقات کرتے ہیں۔لہٰذا یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم تھی کہ اس میں ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر درپیش خطرات کا غیررسمی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم کی فوجی سربراہان سے حالیہ ملاقات یومِ پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے تناظر میں ہوئی جس میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی شخصیات اور فوجی وفود شرکت کریں گے۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد ہوں گے جبکہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے فوجی سربراہ اور اومان کے حکومتی حکام بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ میں چین، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، بحرین اور سری لنکا کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …