منگل , 11 مئی 2021

کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پربلاول کی وزیراعظم کو ٹوئٹر پر مبارکباد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دے کر مبارکباد دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کو وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کا حوالہ دیا اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹیگ کردیا۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم عمران خان پر گزشتہ چند ماہ سے شدید تنقید کررہے ہیں اور انہیں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دے درہے ہیں۔

اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وفاقی وزراء اور کالعدم تنظیموں کے درمیان مبینہ رابطوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے والے وفاقی وزراء کو اب تک برطرف نہیں کیا۔پی پی چیئرمین نے گزشتہ روز اسلام آباد سے حراست میں لیے گئے اپنے کارکنان سے متعلق کہاکہ ہمارے پر امن اور جمہوری سیاسی کارکنان اب تک حراست میں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …