جمعرات , 18 اپریل 2019

کچھ عالمی طاقتیں مودی کو دوبارہ اقتدار دلانے کیلئے سرگرم

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی کچھ بڑی طاقتیں نریندر مودی کو دوبارہ اقتدار دلوانے کے لئے اندرون خانہ سرگرم ہیں۔ بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اور کئی غیر ملکی مبصرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ ووٹنگ مشینوں کے ذریعے لوگوں کے حق رائے دہی کو تبدیل کرنے کے لئے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ماسٹر پلان مرتب کر لیا ہے ، مشرق میں آسام سے لیکر مغرب میں مہاراشٹر تک بی جے پی نے بغیر کسی تنازع کے اتحادیوں کے ساتھ جسطرح آسانی سے سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کی، اسمیں بھی ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور را کا عمل دخل قرار دیا جا رہا ہے ۔

امریکہ، فرانس، برطانیہ اور اسرائیل کے چونکہ بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدے ہیں، یہ ممالک نریندر مودی کو اسلئے بھی اقتدار میں لانے کے حامی ہیں کہ اگر کانگریس برسراقتدار آگئی تو دفاعی معاہدے ختم یا پھر التواء میں ڈالے جا سکتے ہیں ۔پروفیسر مائیکل رائٹ نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت بڑی طاقتوں کے لئے سونے کی چڑیا ثابت ہو رہی ہے ، چین اور پاکستان کے ساتھ بھارت کی کشیدگی نے ان ممالک کی چاندی کر دی ہے جو بھارت کو اسلحہ فروخت کر کے اپنے ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں، مودی کی جیت سے عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کے کچھ ایسے نکات پورے ہو جائینگے جو اپوزیشن جماعتیں نہیں کر سکتیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ڈنمارک : فلسطینی اسیران کے حق میں انسانی حقوق گروپ کی ریلی

ڈنمارک (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ممالک میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی ...