پیر , 22 اپریل 2019

عمران خان کی نو روز کاتہوار منانے والوں کو مبارکباد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں نو روز کا تہوار منانے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان بھر میں آج نوروز کا تہوار منایا جا رہا ہے، نوروز موسم بہار کی آمد کی علامت ہے، جسے صدیوں سے اسی جذبے اور ولولے سے منایا جارہا ہے۔نوروز کے موقع پر مختلف دعائیہ اور سماجی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مخصوص پکوان تیار کیے جاتے ہیں، ایران میں یہ تہوار 13 دن تک منایا جاتا ہے جبکہ افغانستان میں نوروز کی تقریبات کے آغازکا سرکاری اعلان مزارشریف سے کیا جاتا ہے۔

وسط ایشیائی ممالک میں بھی نوروز کو تہوار کی طرح منایا جاتا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے کچھ علاقوں میں نوروز کے دن خصوصی دعاؤں کا اہتمام ہوتا ہے۔یہ تہوار معاشرے کے درمیان یکجہتی اور بھائی چارے کے احساسات کو پختہ کرتا ہے، نوروز کی طرح کے تہوار ہماری طاقت کا مظہر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

نجی اسکولز میں کتابیں، یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت غیرقانونی قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی محکمہ تعلیم نے نجی اسکولز میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت …