جمعرات , 18 اپریل 2019

جماعت اسلامی کی راہیں متحدہ مجلس عمل سے جدا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔جماعت اسلامی نے متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے، اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل کی قیادت کو فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سیاسی میدان میں اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرے گی، اور انتخابی عمل میں اپنے پرچم اور نشان کے ساتھ حصہ لےگی، تاہم اسلامی قوانین کی حفاظت اور ملک سے سود کے خاتمے اور اسلامی موضوعات پر دینی جماعتوں کا ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اقتصادی محاذپرمسلسل ناکامیوں سےدوچارہے۔

یہ بھی دیکھیں

بلوچستان میں یقیناً بیرونی قوتیں ملوث ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ ...