پیر , 24 جون 2019

پی ٹی سی ایل نے صارفین کے لیے ای بلنگ کا آپشن متعارف کرادیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ای بلنگ کی سہولت کے انتخاب کی پیشکش کردی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ماحول کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو آگے بڑھاتے ہوئے صارفین کو کاغذی بل کے متبادل کے طور پر ای بلنگ کی سہولت کے انتخاب کی پیشکش کردی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ماحول کے تحفظ کے لیے آگاہی کو فروغ ملے گا بلکہ صارفین کو بھی اس مقصد میں شر کت کا موقع میسر آئے گا۔

چیف کمرشل آفیسرمقیم الحق نے کہاکہ پی ٹی سی ایل ایک قومی کمپنی ہونے کہ ناطے ماحول کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری تصورکرتے ہوئے ملک بھرکے دفاتر میں کاغذ کے استعمال کو کم کررہا ہے جس سے ملک کو سرسبز وشاداب بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سونا، غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کیلئے ایف بی آر کو گھروں پر چھاپے مارنے کا اختیار

اسلام آباد: مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف …