بدھ , 12 مئی 2021

کرتار پورراہداری،بھارت نے بھی تعمیر شروع کردی

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)کرتارپو راہداری منصوبہ پر بھارت میں تعمیر ہونے والے ٹرمینل کی تھری ڈی فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کرتارپور راہداری ٹرمینل کی تعمیر کروا رہا ہے، راہداری ٹرمینل ڈیرہ بابا گورونانک ضلع گورداس پور میں تعمیر کیا جائے گا . گوردوارہ بابا گورونانک درشن پوائنٹ ٹرمینل انڈیا سے چار کلو میٹر فاصلہ پر ہے .انٹرنیشنل باڈر کے ساتھ تعمیر کی جانے والی ٹرمینل کی عمارت کو دور سے بھی دیکھا جا سکے گا ، سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے وسیع ٹرمینل کی عمارت اور دو ایم پی تھیٹرز تعمیر کئے جارہے ہیں ،انڈین ٹرمینل کے ساتھ کار پارکینگ اور واچ ٹاور کی بھی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

ٹرمینل کے مین گیٹ پر خالصہ پن کی پہچان کھنڈا صاحب بھی لگایا جائے گا ، ٹرمینل کی عمارت کے اندر چیک پوسٹ کے ساتھ لوگوں کے بیٹھنے کا بھی انتظام موجود ہو گا ،ٹرمینل میں چیک اینڈ پورٹ کے علاوہ فوڈ پوائنٹ بھی بنائے جائیں گے، ٹرمینل میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کی حالات زندگی سے متعلق تصاویر بھی لگائی جائیں گی ، انڈیا ٹرمینل اور کرتارپور راہداری منصوبہ کی تعمیر ستمبر 2019 تک مکمل کر لے گا ۔

کرتارپور راہداری منصوبہ کی تکمیل کے بعد سکھ یاتری بغیر ویزہ پاکستان آ سکیں گے ،سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ پر پرمنٹ صرف چند گھنٹوں کیلئے جاری کیا جائے گا گردوارہ بابا گورونانک پر سکھ یاتری صبح جا کر شام کو واپس انڈیا پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …