پیر , 17 مئی 2021

کرکٹر گوتم گھمبیر انتہا پسند جماعت بی جے پی میں شامل ہوگئے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔امکان ہے کہ گوتم گھمبیر بھارت نے آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔

گھمبیر نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان بی جے پی کے وزراء کی موجودگی میں نئی دہلی میں پریس ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔گوتم گھمبیر 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 کا ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے اور انہیں حال ہی میں بی جے پی کی حکومت نے پدماسری ایوارڈ بھی دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کاکہنا تھا کہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ وزیراعظم نریندرا مودی کے وژن سے متاثر ہو کر لیا۔انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کا حصہ بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، ٹھٹہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع

کراچی: سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا …