جمعرات , 13 مئی 2021

سنگاپور کی شپنگ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کریگی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور کی معروف شپنگ کمپنی پاکستان میں شپنگ کے شعبے میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس کے لیے ابتدائی بات چیت کے لیے کمپنی کے چیرمین عنقریب وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور منصوبے کی تفصیلات جمع کرائیں گے ،روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے گلوبل ریڈائینس کے چیئرمین عبدالطیف صدیقی نے کہا کہ ان کے گروپ کی جانب سے پاکستان میں شپنگ سیکٹر میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں شپنگ سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی جس میں سب سے اہم پاکستان شپنگ سیکٹر میں پچاس کے قریب بڑے تجارتی جہاز شامل ہونگے ۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …