ہفتہ , 8 مئی 2021

چینِ ایک شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی،6افراد ہلاک،7زخمی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر زاؤ یانگ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی۔ واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صوبے ہوبی کے شہر زاؤ یانگ میں جمعہ کی صبح ایک شخص ہجوم میں گاڑی لے کر گھس گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ 6 افراد گاڑی کی ٹکر سے جان سے گئے جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو جائے وقوع پر گولی ماردی۔ کار سوار کی شناخت وانگ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ایک ریسٹورنٹ کا مالک بتایا جارہا ہے۔ فوری طور پر واقعے کی دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …