جمعرات , 25 اپریل 2024

حکومت کا آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2019 کے میچز دکھانے پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔آئی پی ایل کے میچز نشر کرنے پر پابندی کی سمری منظوری کےلیے وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔سمری میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیمرا آئی پی ایل کی پاکستان میں نشریات پر پابندی کو یقینی بنائے گا۔سمری کے مطابق یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نشریات پر پابندی کے تناظر میں کیا گیا۔

پی ایس ایل کا انعقاد 14 فروری کو دبئی میں کیا گیا جس کا فائنل میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا۔ کوئٹہ نے پشاور کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کیا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …