ہفتہ , 8 مئی 2021

مودی نے ووٹ کیلئے 40 جوانوں کو مروا دیا: رام گوپال

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام گوپال یادیو نے پلوامہ حملے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے ووٹ حاصل کرنے کیلئے 40 فوجیوں کو مروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رام گوپال یادیو نے کہا دیش کی پیرا ملٹری فورسز اپنی حکومت کے رویے پر افسردہ ہیں، مودی نے ووٹ حاصل کرنے کیلئے جوانوں کو مروا دیا، نئی حکومت بننے کے بعد اس حملے کی از سرنو تحقیقات کرائی جائیں گی جس میں بڑے بڑے لوگ پھنسیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا پلوامہ حملے والے دن جموں اور سرینگر کے درمیان چیکنگ نہیں کی گئی اور جوانوں کو سادہ بسوں بھی بٹھایا گیا، یہ سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے ، جب اپوزیشن لوک سبھا کے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی تو اس حملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا جائیگا۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …