جمعہ , 19 اپریل 2024

دانت سفید کرنے کیلئے یہ کرنا بہت نقصان دہ ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل ڈاکٹر سیلیبریٹیز کی زیر استعمال بیوٹی ٹپس کی جانچ پڑتال کررہے ہیں کہ آیا یہ فائدہ مند ہیں نقصان دہ ہیں۔اس حوالے سے پہلی سیلیبریٹی جولیانے ہوو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دانتوں کو سفید رکھنے کیلئے انہیں ہلدی سے مانجھتی ہیں۔

جولیانےکا ایسا کرنا کیسا ہے؟ یہ جاننے کیلئے ڈاکٹر، ڈینٹسٹ ساکو کیراکوزین کے پاس پہنچے۔ڈاکٹر ساکو اس بات سے آشنا ہیں کہ لوگ یا تو براہ راست ہلدی سے دانت مانجھتے ہیں یا بیکنگ سوڈا کے ساتھ پیسٹ بنا کراستعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ایسا کرنا وقتی طور پر تو فائدہ پہنچائے گا کیوں کہ ہلدی کھردری ہوتی ہے اور اینامل کی اوپری سطح کو ہٹا دیتی ہے۔ لیکن طویل مدت کیلئے ایسا کرنا نقصان دہ ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کھانے میں ہلدی کا استعمال فائدہ مند ہے کیوں کہ یہ قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

اگلی سیلیبریٹی ہیں کِم کرڈاشین جو اپنے شیمپو میں ایسیڈک وٹامن سی کی گولیاں پیس کر لگاتی ہیں اور لگانے کے 20منٹ بعد بال دھو لیتی ہیں جس سےہلکا شیڈ واضح ہوتا ہے۔ماہر امراضِ جِلد سونیا بتراکہتی ہیں کہ یہ ٹوٹکا کارآمد ہے لیکن یہ صرف ان بالوں پر اثر کرے گا جو رنگے ہوئے ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …