ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین سے 2ارب 10کروڑ ڈالر 25مارچ کو موصول ہو جائیں گے

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین سے 2ارب 10کروڑ ڈالر 25مارچ کو موصول ہوجائیں گے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رقم کی منتقلی کا طریقہ کار طے کرلیا، پیر کو پیسے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آجائیں گے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے بعدایک اور دوست نے مہربانی کردی،چین سے 2ارب 10کروڑ ڈالر 25مارچ کو ملیں گے۔

وزارت خزانہ نے اعلان کردیا،قرضہ کی رقم زرمبادلہ کے ذخائر اور توازن ادائیگی کی بہتری میں استعمال ہوگیادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے تجارت و معیشت اور سوشل ڈیولپمنٹ سمیت دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری چاہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …