جمعہ , 19 اپریل 2024

کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن ہمارا اپنا فیصلہ ہے، شہریار آفریدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنا ہماری قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، یہ کسی کے دباؤ کے نیتجے کے تحت نہیں کررہے ہیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ ملکی قیادت سرزمین کے استعمال کے خلاف متحد ہوئی ہے اور بین الاقوامی کمیونٹی کا حصہ ہونے کے ناطے یہ ہماری قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے تحفظات کم ہوتے جارہے ہیں اور ایسا ہم ملک کی سلامتی اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے کررہے ہیں۔ تحویل میں لیے جانے والے اداروں کے لیے فنڈز جار ہوچکے ہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ہرشخص کے خلاف ریاست ایکشن لے گی لیکن حکومت ہرپہلو سے پہلے تحقیق کریں گے۔کالعدم تنظیموں سے متعلق بیان پر وضاحت کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ یہ کہا تھا کہ ریاست اورقانون کے اندررہنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ اپوزیشن کو دشمن سمجھتے ہیں، بلاول نے جو کہا وہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ وزراء اگر ملوث ہیں تو حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے، بھارت کے معاملے پراپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حکومت کے دورمیں مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ بے روزگار ہورہے ہیں، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔مائزہ حمید نے کہا کہ حکومت نیب میں مداخلت کرکے سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ایجنڈے کے تحت پیپلزپارٹی کے خلاف عوام کو گمراہ کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے ہمیشہ ملکی معاملات پر حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، شیخ رشید ماضی میں نوازشریف کی تعریفیں کرتے رہے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ عمران خان نے مہم میں جو باتیں کیں، اس کے خلاف اتنے عرصے میں کسی نے آج تک اتنا قرضہ نہیں لیا، آپ یہ یوٹرن کو کامیابی کہتے ہیں، جس چیز کی بھی انہوں نے بات کی اب اس کی نفی کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹوکو اس طرح کا بیان دینا زیب نہیں دیتا، بھارت کا بھی یہی موقف ہے کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک لبیک کے خلاف کارروائی کی کیونکہ ہماری نیت صاف تھی۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اگر ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …