جمعہ , 19 جولائی 2019

برطانوی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ اگر بریگزٹ 30 جون سے زیادہ التوا کا شکارہوتی ہے تو وہ مستعفی ہوسکتی ہیں۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ کی تاریخ 30 جون تک موخر کرنے کی درخواست کردی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اراکین پارلیمنٹ سے ڈیل منظور کرنے کی اپیل کی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ سے انہوں نے کہا کہ وعدہ پورا کیا جائے کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام الناس کا پارلیمنٹ پر سے اعتماد ہی اٹھ جائے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے آئندہ ہفتے بریگزٹ ڈیل پھر منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے وردک میں درجنوں طبی مراکز بند کرادیئے

افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند …