منگل , 23 اپریل 2024

ٹرمپ کی دھمکیوں پر ونزوئیلا کا سخت ردعمل

کرکاس (مانیٹرنگ ڈیسک)وینزوئیلا کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کی فوجی کارروائیوں کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ کراکاس اس خطرناک دھمکی کو پوری قوت کے ساتھ مسترد کرتا ہے۔وینزوئیلا کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کے جواب میں، جو انہوں نے برازیل کے صدر سے ملاقات میں دیا، کہا ہے کہ وینزوئیلا کی حکومت امریکا اور برازیل کے صدور کے خطرناک بیانات کو پوری قوت کے ساتھ مسترد کرتی ہے- وینزوئیلا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وینزوئیلا کی حکومت، لاطینی امریکا اور کیروبین سی کو ایک پائیدار علاقے کے طور پر باقی رکھنے کے لئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پوری کرتی رہے گی-

امریکی صدرٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں برازیل کے صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران وینزوئیلا میں امریکا کی فوجی کارروائی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اپنی دھمکی کو دوہراتے ہوئے کہا کہ سبھی آپشن میز پر موجود ہیں۔

ٹرمپ نے وینزئیلا کے خلاف اپنے مخاصمانہ اور مداخلت پسندانہ موقف کی تکرار کرتے ہوئے ایک بار پھر وینزوئیلا کے امریکا نواز سیاسی مخالف رہنما خوان گوائیدو کی حمایت کا اعلان کیا اور وینزوئیلا کی قانونی حکومت کے خلاف فوجی کارروائیوں کی دھمکی دی-برازیلی صدر نے بھی امریکا کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے وینزوئیلا کے مخالف لیڈر خوان گوائیدو کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی-

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …