جمعرات , 18 اپریل 2024

یوم پاکستان پر وزیراعظم مودی کا نیک خواہشات کا پیغام مل گیا،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ٹویٹر میں جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ‘وزیراعظم مودی کی جانب سے پیغام مل گیا ہے’۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے کہا کہ ‘پاکستان کے قومی دن پر میں پاکستانی عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔مودی کا کہنا تھا کہ’ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام مل کر امن اور خوش حالی کے لیے کام کریں’۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘دہشت گردی اورجارحیت سے پاک ماحول کے لیے مل کر کام کرنے کا وقت ہے’۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مودی سے رابطے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں پیراملٹری کی گاڑی پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو اپنا پیغام بھیجا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …