بدھ , 24 اپریل 2024

ملالہ کا جی20 سے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے فنڈز میں اضافے کا مطالبہ

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے جاپان سمیت جی20 ممالک سے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی، جاپان میں منعقدہ جی20 سربراہی اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ملالہ یوسف زئی نے جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے کو ‘مستقبل میں معاشی استحکام اور عالمی امن کی خاطر اس وقت لڑکیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کی اہمیت کے حوالے سے’ آگاہ کیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ وزیراعظم شنزوآبے رواں سال کے جی20 کے میزبان کی حییثیت سے جاپان میں لڑکیوں کی تعلیم اور لڑکیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کی خاطر تمام رہنماؤں کو نئی فنڈنگ پر آمادہ کریں گے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے توقع ہے کہ وہ جاپان میں میری بہنوں کی مدد کے لیے جی20 کی صدارت کو استعمال کرسکتے ہیں، جی20 ممالک اور پوری دنیا کو اپنے تمام اہداف تک پہنچنے کے لیے یہ ضروری ہے کیونکہ دنیا اس وقت بہتر کام کرتی ہے جب لڑکیاں اسکول جاتی ہیں’۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی اکتوبر 2012 میں اسکول وین میں فائرنگ کا نشانہ بنی تھیں جس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔بعد ازاں انہیں 2014 میں نوبل انعام سے نواز گیا اور انہیں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی کم عمر شخصیت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ملالہ فنڈ کے نام سے تنظیم کی بنیاد رکھی تھی اور انہوں نے کئی ممالک کے دورے کیے تھے۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے اپریل 2017 میں ملالہ یوسف زئی کو امن کا سفیر مقرر کردیا تھا۔ملالہ یوسف زئی نوبل پرائز کے علاوہ ورلڈ چلڈرن پرائز جیسے ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …