منگل , 11 مئی 2021

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف عوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف عوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں 26 مارچ کو ٹرین مارچ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی عوامی مہم کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں کراچی سے لاڑکانہ تک ٹرین مارچ جائے گا۔ جس کی قیادت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل اپریل میں ٹرین مارچ کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا جو کہ روہڑی سے پشاور تک ہو گا۔ ٹرین مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری ملک کے 35 بڑے شہروں میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …