پیر , 22 اپریل 2019

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے اپنی گفتگو میں خطے میں قیام امن کی کوششوں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا مثبت کردار قابل قدر ہے، اس کے علاوہ کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

یہ بھی دیکھیں

نجی اسکولز میں کتابیں، یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت غیرقانونی قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی محکمہ تعلیم نے نجی اسکولز میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت …