ہفتہ , 20 اپریل 2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے کا اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر کمی سے1312ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپےکا اضافہ کردیا گیا۔

جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت70300 روپے تک جاپہنچی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت60271 روپے ہوگئی۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے مہنگا ہوکر139روپے49 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر40 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت140روپے30 پیسے ہو گئی۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …