جمعرات , 25 اپریل 2024

او آئی سی اجلاس : مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی دہشت گردی کی مذمت

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)او آئی سی کے اجلاس میں مسلم ممالک اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کی مذمت کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترکی کی درخواست پر آج او آئی سی کا ہنگامی اجلاس استنبول میں ہوا جہاں نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب کا آغاز السلام علیکم سے کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو ساری عمر جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید تنہائی میں سڑنا ہوگا۔

اس موقع پر میزبان ملک ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو کا کہنا تھا کہ نفرت آمیز تقاریر، تشدد اور دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں اور اصولوں کی بنیاد پر ہمیں اپنے عمل اور کردار سے یہ ثابت بھی کرنا ہوگا۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمیں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب، فرقہ، رنگ یا نسل نہیں، یہ صرف امن کے دشمن دہشت گرد ہوتے ہیں جنہیں دنیا صرف مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ شکست فاش دے سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …