ہفتہ , 20 اپریل 2024

کابل زلمی نے مانامہ کو ہرا کر گلوبل زلمی لیگ ٹرافی اپنے نام کر لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ، کابل زلمی کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، فائنل میں کابل زلمی نے مانامہ زلمی کو دس وکٹوں سے شکست دی۔ پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی، ہیڈ کوچ محمد اکرم، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ پروگرام عثمان ڈار اور عمر امین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ایم سی آئی گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونیوالے گلوبل زلمی لیگ کے فائنل میں کابل زلمی نے مانامہ کو دس وکٹوں سے شکست دیکر چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مانامہ زلمی کی ٹیم صرف 70 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کابل زلمی کی جانب سے قریب اللہ نے چار اور جمہ دین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مانامہ کی جانب سے شہریار 18 اور یونس 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں کابل زلمی نے ہدف بغیر کسی نقصان کے صرف 6 اوورز میں حاصل کر لیا اور دس وکٹوں سے فائنل جیت کر گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن اپنے نام کر لیا۔ وسیم مند زئی 40 اور ننگیال 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فائنل کے بعد کابل زلمی نے روایتی رقص کرکے خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

اس موقع پر جاوید آفریدی نے گلوبل زلمی لیگ کا اگلا ایڈیشن پورے پاکستان اور بیس ٹیموں کے ساتھ کرانے کا اعلان کر دیا جبکہ خیبر پختونخواہ میں زلمی سٹیڈیم اور اکیڈمی کی تعمیر کی بھی خوش خبری سنائی۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ چار سال قبل صرف ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے گلوبل زلمی کی بنیاد رکھی اور آج تیس سے زائد ممالک میں زلمی کلبز موجود ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ گلوبل زلمی کا اگلا ایڈیشن پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جائیگا ۔انہوں ںے بھرپور تعاون پر اسلام آباد میونسپل کارپوریشن، مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم نے کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کے ذریعے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے کرکٹ ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع ملا ہے۔ لیگ کے ذریعے جو بہترین کھلاڑی سامنے آئے ان پر مشتمل ایک گلوبل زلمی الیون تشکیل دی جائے گی اور یہ ٹیم دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کرے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوتھ پروگرام عثمان ڈار نے گلوبل زلمی لیگ کے کامیاب انعقاد پر پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی اور پوری زلمی مینجمنٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ سولہ ممالک سے ٹیموں کی آمد نے پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کیا۔ انہوں ںے کہا جاوید آفریدی اور پشاور زلمی نے کرکٹ کی خدمت کی ہے اور وزیراعظم عمران کی خان کی ہدایت پر شروع ہونیوالے یوتھ پروگرامز میں زلمی فاونڈیشن ہماری ہم قدم ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …