جمعرات , 18 اپریل 2024

نیب نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیا کیس کھول دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیا کیس کھول دیا۔ شاہد خاقان عباسی کو بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں نیا سمن جاری کر دیا گیا۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سارک کانفرنس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں منگوا کر ذاتی استعمال کیوں کیں ؟۔

نیب ذرائع کے مطابق بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016ء کے مہمانوں کے لیے منگوائی گئیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلیں۔

نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد اور سابق سیکرٹری خارجہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، وزارت خارجہ کے افسران نے بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے اختیارات سے تجاوز کیا، سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …