منگل , 23 اپریل 2024

یوکرائن کی مصورہ کا احتجاج، ٹافی ریپرز سے صدر کی تصویر بنا دی

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کی پسندیدہ ٹافی کے ریپرز اور گولیوں کے خول سے بنائے گئے یوکرائن کے صدر پوروشینکو کے پورٹریٹ کو ’’بد عنوانی کا چہرہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں اور دو خواتین مصوروں نے ٹافیوں کے ریپرز اور گولیوں کے خول استعمال کرکے کرپشن الزامات میں الجھے صدر کا پورٹریٹ بنایا ہے۔

اس تصویر کو بنانے میں 20 کلو ریپرز استعمال ہوئے ہیں، فنکاروں نے ٹافی کے ریپرز کو حکومتی کارکردگی سے تشبیہہ دی ہے کہ دعوؤں کے نتیجے میں بہلاوے کو ٹافی تک نہ ملی بلکہ عوام کو صرف ریپرز سے ہی ٹرخا دیا گیا۔

یاد رہے کہ یوکرائن میں پانچ سال پہلے شدید سیاسی بحران کے بعد روس کے قریب سمجھے جانے والے صدر وکٹر یانوکوچ کو ہٹا کر یورپ نواز صدر پوروشینکو نے عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ بھی کرپشن الزامات کے بعد عوام میں اپنی مقبولیت کھو بیٹھے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …