جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیل میں امریکی فضائی دفاعی نظام نصب!

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا سے حاصل کردہ فضائی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ عبرانی ریاست میں مختلف مقامات پر نصب کر دیا گیا ہے۔عبرانی نیوز ویب سائیٹ ‘0404’ کےمطابق امریکا کے ‘تھاڈ’ فضائی دفاعی نظام کو نصب کرنے والا اسرائیل پہلا ملک بن گیا ہے۔

ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکی فضائی دفاعی سسٹم کی تنصیب کا عمل ایک ماہ قبل شروع کیا تھا۔ دفاعی سسٹم کی تنصیب میں امریکی ماہرین پرمشتمل 250 افراد نے حصہ لیا۔امریکی فضائی نظام کو آپریشنل کرنے کے لیے اسرائیل میں اس کی مشقیں کرائیں‌ گئیں اور اسے اسرائیلی ڈیفنس سسٹم میں مدغم کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسرائیل میں امریکی فضائی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ کی تنصیب دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تعلقات کو تقویت دینے کا ایک نیا سنگ میل ہے۔درایں اثناء اسرائیلی فضائی دفاعی یونٹ کے سربرہ نرل الوو بن کوخاو ن نے عبرانی ریاست میں امریکی فضائی دفاعی نظام نصب کرنے کی تحسین کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریک اور اسرائیل کے درمیان فوجی شعبے میں تعاون اور پیشہ وارانہ امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …