منگل , 18 مئی 2021

ٹرمپ انتظامیہ صہیونیوں کا ٹولہ ہے، مذاکرات نہیں کریں گے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے مرکزی رہ نما غازی حمد نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے صہیونیوں کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ اسرائیلی مظالم کی حمایت اور طرف داری کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ غازی حمد نے ایک بیان میں کہا کہ حماس ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات نہیں‌ کرے گی۔ حماس رہ نما نے اپنے نام منسوب اس بیان کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ غازی حمد نے کہا کہ جب تک امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ صدر ہیں اس وقت تک ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فایدہ نہیں۔

انہوں‌ نے کہا کہ میں امریکی انتظامیہ صہیونیوں کا ٹولہ ہے اور یہ فلسطینی قوم کے آئینی اور مسلمہ حقوق کے خلاف سرگرم ہے۔ جب تک امریکی انتظامیہ کی فلسطینیوں کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتی اس وقت تک امریکیوں سے مذاکرات نہیں‌ ہوسکتے۔

یہ بھی دیکھیں

کورونا وبا؛ مزید 135 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز …