جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارتی طیارے مار گرانے کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے کشیدگی اور ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کے معاملے پر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اپنے دفاع میں تمام صلاحیتوں کا مرضی کے مطابق استعمال کا حق رکھتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، ایل او سی کے پاس کارروائی پاکستانی حدود میں جے ایف 17 تھنڈر نے کی، 2 بھارتی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو انہیں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی طیاروں کو ایف 16 یا جے ایف 17 نے نشانہ بنایا سوال بے معنی ہے، پاک فضائئیہ نے دونوں بھارتی جہازوں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جب بھارتی جہاز آئے تو فضائیہ کے تمام جہاز بشمول ایف 16 فضا میں تھے، بھارت خواہش کے مطابق کوئی جہاز چن لے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا ہے، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی 2 بھارتی جہاز ہی نشانہ بنے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے27 فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے، ایک طیارے مگ21کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جبکہ دوسرا جہاز ایس یو 30 ایم کے آئی بھارتی علاقے میں جاگرا تھا۔یاد رہے کہ پاک فوج کے اہل کاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرنے والے جہاز کے پائلٹ ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچا کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا، بعدازاں ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …