جمعرات , 25 اپریل 2024

حشد الشعبی نے عراق کو بہت بڑے خطرے سے بچا لیا

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے صدر برہم صالح نے عراق کے تحفظ کے سلسلے میں حشد الشعبی ( رضاکار فورس ) کے اہم اور مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی نے عراق کو بہت بڑے خطرے سے بچا لیا۔برہم صالح نے کہا کہ جب داعش کا موصل پر قبضہ ہوگیا تھا اور بغداد کو خطرات لاحق ہوگئے، اس وقت آیت اللہ سیستانی نے فتوی صادر کیا اور ان کے فتوے کے بعد عراقی جوانوں نے ملک کو بچانے کے لئے حرکت کا آغاز کیا۔ برہم صالح نے سعودی عرب اور عراق کے تعلقات میں توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی عنقریب سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …