جمعرات , 25 اپریل 2024

پیرو میں مسافر بس میں ہولناک آتشزدگی سے 17 مسافر ہلاک

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) پیرو میں ڈبل ڈیکر بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 17 مسافر جھلس کر ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما کے بس ٹرمینل میں مسافروں سے بھری ڈبل ڈیکر بس کے بیرونی حصے میں آگ لگی جس نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، بس مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگئی۔

ہولناک آتشزدگی میں 17 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والے زیادہ تر مسافر بس کے اوپری حصے میں تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

لیما کے میئر نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ جس بس ٹرمینل میں ہوا اسے حکومت کی جانب سے ایک ہفتے قبل قریب میں موجود غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والی دکانوں کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ ان دکانوں کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …