ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی حکومت نے جمال خشوگی کے قتل کا معاوضہ ادا کر دیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)پرآسائش گھر ،ڈالروں کی بارش سعودی حکومت نے جمال خشوگی کے قتل کا معاوضہ ادا کردیا۔مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کے بچوں نے سعودی حکومت سے 70ملین ڈالرز کی رقم،گھر اور دیگر الائونسز بطو ر معاوضہ وصول کیے ہیں۔امریکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مقتول صحافی کی فیملی قاتلوں سے ’’ قصاص ( BloodMoney )‘‘کی مد میں مزید 70ملین ڈالر ز ،جائیداد وصول کرسکتی ہے،ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ رقم مقتول کے بچوں پر خرچ کرنا چاہتی ہے، لیکن یہ امید بھی ظاہر کررہی ہے کہ پیسے کے بدلے میں وہ خشوگی کی موت کے حوالے سے شاہی خاندان پر تنقید نہیں کریں گے.

ذرائع نغےبتایا ہے کہ جمال خشوگی کے چار بچوں میں سے ہر ایک کوتحفے میں دئیے جانیوالے گھروں میں سے ہر گھر کی قیمت تقریباً 15 ملین سعودی ریال (تقریبا 4 ملین ڈالر) بنتی ہے. سلیمان خشوگی جو سب سے بڑا بیٹا ہے جس نے حکومت کے ساتھ خاندان کے تعلقات کو سنبھالا ہے، اسے جدہ میں ایک بڑا گھر دیا گیا ہے، جہاں وہ ایک بینکر کے طور پر کام کرتا ہے. اس کے بھائی عبداللہ اور دو بہنوں کو ایک مختلف عمارت میں گھر الاٹ کردئیے گئے ہیں۔

یاد رہے امریکی ٹی وی چینل سے وابستہ سعودی صحافی جمال خشوگی کو استنبول میں سعودی سفارتخانے میں 2 اکتوبر 2018 کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا جن کو بعد گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔امریکی ٹی وی ذرائع کے مطابق جمال خشوگی کے آخری لمحات کی آڈیو ریکارڈنگ سے پتا چلا کہ وہ آخری لمحات میں ان لوگوں کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے جو انہیں قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اور انہوں نے کئی بار کہا کہ ‘میں سانس نہیں لے سکتا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …