ہفتہ , 20 اپریل 2024

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 220 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں جیو اسٹریٹیجک ماحول اور مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس نے کسی بھی جارحیت پر مادر وطن کے دفاع اور کسی بھی مس ایڈونچر کے خلاف بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہنا ہے کہ کور کمانڈرز نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جس مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، اس میں سماجی و اقتصادی ترقی ہی سب سے اہم ہے اور ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …