ہفتہ , 20 اپریل 2024

وقت اور حالات دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا: چودھری نثار

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ وقت اور حالات دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا، عام انتخابات کے بعد میرے دوستوں کے ذریعے مجھے مختلف اوقات میں وزارتِ اعلیٰ کی پیش کش ہوئی مگر میں نہیں چاہتا تھا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد کسی کی تنقید کا نشانہ بنوں۔چودھری نثار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 8 ماہ میں عوام کو مایوس کیا، اپوزیشن جماعتوں کے پاس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا سنہری موقع ہے۔

کاروباری شخصیت چودھری خالد سلیم کے بھائی طارق جمیل کی وفات پر ان کے گھر بحریہ ٹاؤن میں فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا ہر نئی حکومت سے عوام کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں مگر عمران خان نے جتنے سہانے خواب عوام کو دکھائے تھے اتنا ہی عوام کو مایوس کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …