جمعرات , 25 اپریل 2024

فیس بک کی کرائسٹ چرچ حملے کے بعد لائیو سروس کی شرائط سخت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ‘فیس بک’ نے نیوزی لینڈ میں 15 مارچ کو مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کو براہ راست دکھانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کے بعد اپنی لائیو سروس کی شرائط سخت کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ 15 مارچ 2019ء کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی میں 50 نمازی شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔مساجد میں‌ نمازیوں کو شہید کرنے والے آسٹریلوی دہشت گرد نے نمازیوں کے کے قتل عام کی ویڈیو ‘فیس بک’ کے ذریعے براہ راست نشر کی۔ اس واقعے پر فیس بک نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔فیس بک نے اس واقعے کے بعد ویب سائیٹ کی ‘لائیو’ سروس کے قواعد وضوابط سخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …