بدھ , 24 اپریل 2024

ملک بھر میں مظاہرے؛الجزائر کے صدر نے استعفیٰ دے دیا

الجزائر (مانیٹرنگ ڈیسک)الجزائر کے صدرعبدالعزیز بوتیفلیکا نے ملک بھر میں مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق صدر عبدالعزیز نے آئینی کونسل سے فوری طور پر ان کا استعفیٰ قبول کرنے کی درخواست ہے۔صدر عبدالعزیز پر دو ہزار تیرہ میں فالج کا حملہ ہوا تھا، گزشتہ چھ سال کے دوران علیل صدر کی سرکاری مصروفیات بھی محدود ہو گئی تھیں۔ملک بھر میں ان کے خلاف مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جس کے بعد آرمی چیف نے گزشتہ ہفتےعلیل صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …