جمعرات , 25 اپریل 2024

وزیر خزانہ اسد عمر نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان کردیا، لیکن یہ خبر آج نیوز نے آٹھ مارچ کو اپنے ناظرین تک پہنچائی تھی۔صدر ایف پی سی سی آئی دارو خان نے آج نیوز کے رپورٹر صفدر عباس کو دیئے جانے والے انٹرویو میں کہا تھا کہ نئی ایمنسٹی اسکیم آنے والی ہے، جس کے لئے حکومت نے تجاویز مانگی ہیں۔ آج نیوز نے یہ خبر سب سے پہلے بریک کی تھی۔

تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ نئی ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے لیے خرچ کی جائے۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نئی ایمنسٹی اسکیم بجٹ سے پہلے لائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کا امکان سامنے آگیا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔رواں سال معاشی شرح نمو 6 کے مقابلے میں 3.9 فیصد رہے گی، صنعتی ترقی بھی سست روی کا شکار رہے گی۔

رپورٹ کے مطاب قلت آب کے باعث زرعی شعبے کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، گیس قیمتوں میں اضافے، روپے کی بےقدری سے مہنگائی بڑھ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام میں مہنگائی کی رفتارمیں مزید اضافے کا خدشہ ہے، قرضوں کی واپسی کیلئے بھاری غیرملکی قرضہ لینا پڑے گا۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …