جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ کا ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت کے ایک اہلکار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی اہلکار نے پابندیوں کے موارد کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے اس لئے خارج ہوگیا کیونکہ ایران اس پر عمل پیرا نہیں تھا۔حالانکہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تمام رپورٹوں میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران 2016 سے لیکر اب تک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …