جمعرات , 25 اپریل 2024

شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹوکی 40ویں برسی ،گڑھی خدا بخش میں بڑا جلسہ ہوگا

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹوکی آج 40ویں برسی منائی جارہی ہے۔سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر سڑکوں پر لانے والے ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے اور انہیں قتل کے ایک مبینہ مقدمے میں 40 سال قبل آج ہی کے دن تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔

اپنی ذہانت اور ان تھک محنت کی بدولت لوگوں کی امیدوں کے مرکز بنے اور بحیثیت وزیر خارجہ پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی اور آزاد خارجہ پالیسی کی جانب کے لیے وہ قدم تھا جس نے پاکستان کو ایک خود مختار اور سربلند ملک کا مقام بخشا اور غیر وابستہ ممالک میں پاکستان کے مسائل کا ہمدردانہ شعور پیدا کیا ان مسائل سب سے بڑا مسئلا کشمیر تھا۔جسے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سرد کھانے سے نکال کر دوبارہ زندہ کیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل ہے۔ذوالفقار علی بھٹو کے مزار سے متصل گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا اور اس سے قبل پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی صدارت میں مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …