جمعہ , 19 اپریل 2024

سونا ہزار روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 72 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، اپریل 2018 میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1337 فی اونس تھی جو ایک سال کے دوران کم ہو کر 1294 فی اونس ہوگئی ہے۔

پاکستان میں اپریل 2018 میں سونے کی فی تولہ قیمت 58850 تھی لیکن ایک سال کے دوران عالمی مارکیٹ کے برعکس 13 ہزار سے زئد اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 72ہزار 200روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …