جمعہ , 19 اپریل 2024

دنیا کے ہر فورم پر فلسطینیوں کی ترجمانی کریں گے: لبنانی وزیر

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کےایک سرکردہ وزیر نے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی حکومت دنیا کے ہر فورم پر فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی۔ لبنان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حسن مراد نے کہا کہ فلسطینی اور لبنانی قوم کے درمیان دیرینہ تعلقات ہمیشہ مضبوط رہیں گے۔

حسن مراد نے ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ حماس کے وفد نے بیروت میں جماعت کے مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی کی قیادت میں لبنانی وزیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر لبنان میں حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن جہاد طہ، تعلقات عامہ کے انچار مشہور عبدالحلیم اور شعبہ اطلاعات کے عہدیدار عبدالمجید العوض موجود تھے۔لبنانی وزیر اور حماس کی قیادت کے درمیان فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

حسن مراد کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے لبنانی حقوق ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ اس موقع پر حماس کے وفد نے لبنانی حکام کو فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، مسجد اقصیٰ اور القدس کے خلاف صہیونی غنڈہ گردہ اور فلسطینی اسیران پر صہیونی جلادوں کے مظالم پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …