جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان میں نئی کرنسی متعارف کروانے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے سال 2025 تک پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروا دی جائے، پے پال کو بھی پاکستان میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد مین ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کی گئی ہے۔

نجی ویب سائٹ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب نے اہم ترین اعلان کیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ 2025 تک ملک میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروا دی جائے۔ پوری دنیا اب روایتی کرنسی میں لین دین کو چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنی کی جانب راغب ہو رہی ہے، اس لیے پاکستان میں بھی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ پے پال کمپنی بھی جلد سے جلد پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کر دے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ کرنسی کی مضبوطی اچھی معیشت جانچنےکا پیمانہ نہیں ہے۔ نقصان تب ہوتا ہےجب مصنوعی طریقےسےروپے کی قیمت مستحکم رکھی جائے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ گرےاکانومی کادرست اندازہ نہیں لیکن اس کا حجم بہت زیادہ ہے۔ معیشت کی بہتری کےلیےبنیادی اصلاحات کررہےہیں۔ بےنامی اکاؤنٹس معاملے پراسٹیٹ بینک اورایف بی آرکےدرمیان اختلاف ختم ہوگئے۔ لوگ اگر ٹیکس ایمنسٹی سےفائدہ نہہیں اٹھائیں گے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …